کانگریس صدر سونیا گاندھی نے جمعیۃ علمائے ہند کی قومی یکجہتی کانفرنس کے نام اردو زبان میں لکھے اور اردو میں ہی اپنے دستخط کے ساتھ بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ ہندوستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔
کچھ فرقہ پرست طاقتیں نفرت پھیلا کر
اور فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑکر ملک کو توڑ نا چاہتی ہیں، جس سے ملک کو محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں جمعیتہ علما کل قومی یکجہتی کانفرنس وقت کا تقاضہ ہے تاکہ سیکولر نظریات کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جاسکے۔